پی ڈی ایم لوٹ مارکاحساب دے:شنیلا روتھ

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ نے کہا ہے کہ حکومت پر حملے کرنے کی بجائے پی ڈی ایم اپنی لوٹ مار کا حساب دیں، ماضی میں عوام کی بجائے کرپٹ ٹولے نے اپنی جیبیں بھڑیں ، نئے پاکستان میں اس کی جازت نہیں ہے ، انہوں نے کہاکہ عوام نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پریشان ڈرامہ موومنت کا بیانیہ زمین بوس کردیا ہے ، پیپلز پارٹی نے سندھ میں لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے ، کرپٹ مافیا اور منشیات فروشوں کی چیخیں نکل رہی ہیں، مریم صفدر اور ان کے حواری قبضہ گروپوں اور منشیات فروشوں کے ترجمان بنے ہوئے ہیں ، ن لیگ کے حواریوں کے ہوش ٹھکانے لگ چکے ہیں، پہلی بار وہ اپوزیشن کا مزہ چک رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن