اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) امریکی کانگرس کی عمارت پر 6 جنوری کو حملہ آور ہونے والی ایک لڑکی امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کو قتل کرنا چاہتی تھی۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی نے جن دو خواتین کو کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ان میں سے ایک خاتون ڈان بین کرافٹ نے اپنے بچوں کو ایک ویڈیو پیغام دیا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ ہم کانگریس کی عمارت میں داخل ہوچکے ہیں ہم نے اپنا کام کر دیا ہے ہم نینسی پلوسی کو تلاش کررہے ہیں لیکن وہ مل نہیں رہی۔ امریکہ سکیورٹی اداروں نے 160 امریکی شہریوں کے خلاف کانگریس کی عمارت پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتاریاں شروع کر رکھی ہیں۔
کانگرس کی عمارت پ ر حملہ آور ایک لڑکی نینسی پلوسی کو قتل کرنا چاہتی تھی،امریکی اخبار
Jan 31, 2021