لاہور (وقائع نگار خصوصی) احتساب عدالت میں صاف پانی کمپنی ریفرنس میں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ‘ داماد علی عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا۔ احتساب عدالت نے دونوں ملزموں کے اشتہارات آویزاں کرنے کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے اشتہاری کارروائی کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے پیش نہ ہونے پر دونوں کے خلاف اشتہاری کا حکم دیا تھا نیب کی جانب سے دونوں ملزموں کو صاف پانی کمپنی ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے۔
صاف پان کمپنی ریفرنس: شہباز شریف کی بیٹی ، داماد کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
Jan 31, 2021