بختاور کی شادی ، بلاول ہائوس کا عشائیہ، لیاری میں جشن، آتشبازی

کراچی(وقائع نگار/عطاء آللہ ابڑو) سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاوربھٹو زرداری اور محمود چوہدری رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے  کے بعد بلاول ہاوس کراچی میں ایک پرتکلف  عشائیہ دیاگیااس موقع پر دلہن بختاور بھٹو زرداری  نے ڈارک پرپل رنگ کا لہنگا زیب تن کررکھاتھااور کورونا ایس او پیز کے مدنظر اسی کلر کا خوبصورت ماسک پہن رکھاتھا۔سوٹ پر فل گوٹے کاکام کیاہواتھاجبکہ دلہا نے فل۔سوٹ پہن رکھا ہے مہمانوں میں مٹھائی چھواروں اورخشک میوہ جات کے تھیلے تقسیم کیے گئے جبکہ عشائیہ میں سابق صدر آصف علی زرداری،بلاول بھٹوزرداری،آصفہ بھٹو زرداری  ، فریال تالپور،ڈاکٹرعذرافضل پیچوہو،یوسف رضاگیلانی،راجہ پرویز اشرف،،قمرالزماں کائرہ،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ،صوبائی وزراء ،پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری،شرمیلا فاروقی ،دلہامحمود چوہدری اور دلہن کے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والی معززشخصیات سمیت ایک ہزارسے زائد مہمانوں نے خصوصی طور پر شرکت کی ، شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کے موقع پر پیپلزپارٹی کی جانب سے آتش بازی کاککری گراونڈ کراچی میں آتش بازی کاخوبصورت مظاہرہ اور لیوا ڈانس بھی کیا گیا۔ بختاور بھٹو زرداری محمود چودھری سے حق مہر میں بختاور کو 132 تولے چاندی دی گئی۔ اگرچہ واضح طور پر دونوں خاندانوں نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ تاہم پی پی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بختاور کو حق مہر میں محض 132 تولے چاندی دی گئی۔ارب پتی خاندان کی بیٹی کی ارب پتی خاندان میں شادی ہونے کے باوجود انہیں حق مہر میں صرف 132 چاندی تولے ملنے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔بختاور بھٹو زرداری کو حق مہر میں ملنے والی چاندی کی مجموعی قیمت اس وقت 2 لاکھ روپے تک بنتی ہے، پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نئے شادی شدہ جوڑے کی ولیمہ تقاریب کراچی کے علاوہ لاڑکانہ ، لاہوراور اسلام آباد میں بھی منعقدہونگی۔

ای پیپر دی نیشن