شاہ جمال: بچے پر تشدد کا ملزم ہتھکڑیوں سمیت پولیس حراست سے فرار 

مظفرگڑھ(نامہ نگار)بچے  پر تشددکا ملزم ہتھکڑیوں سمیت پولیس حراست سے فرار ہوگیا،غفلت برتنے پر پولیس کے ایک اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا گیا.تفصیلات کیمطابق دیہی مرکز صحت شاہ جمال سے عمر نامی زیرحراست ملزم ہتھکڑیوں سمیت فرار ہوگیا.پولیس کیمطابق ملزم عمر کیخلاف 14 سالہ بچے پر تشدد کرنے کا مقدمہ تھانہ شاہجمال میں درج تھا،ملزم کو پوٹینسی ٹیسٹ کے لیے دیہی مرکز صحت شاہجمال لایا گیا تھا.پولیس ترجمان کیمطابق ڈی پی او مظفرگڑھ حسن اقبال نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے،غفلت برتنے پر تھانہ شاہ جمال کے اے ایس آئی چوہدری منیر احمد اور محرر وسیم کیخلاف تھانہ شاہ جمال میں مقدمہ درج کرکے اے ایس آئی چوہدری منیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے.

ای پیپر دی نیشن