ٹرانسپیرنسی رپورٹ نے حکمرانوں کے دعوئوں کی قلعی کھول دی:اقبال گجر

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر تعلیم چوہدری اقبال گجر نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن بارے رپورٹ نے حکمرانوں کے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی,ثابت ہوگیا کہ کرپشن ختم کرنے کانعرہ لگانے والوں نے اقتدار میں آکر کرپشن میں اضافہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آزاد ادارے کی رپورٹ نے حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دئیے ہیں پی ٹی آئی اور عمران خان 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کے دعوے کرتے رہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ انکی حکومت میں آٹا چینی اور ادویات مافیا کو تحفظ ملا ہے اورملک میں رشوت اور کرپشن مزید بڑھ گئی ہے مہنگائی اور غربت کے مارے عوام کی ہر جگہ جیبیں کاٹی جا رہی ہیں مگر کوئی انکا پرسان حال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام تر منفی پراپیگنڈے کے باوجود شریف برادران آج بھی عوام کے دلوں میں بس رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن