گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے زیراہتمام’’پنجاب تھرولینز‘‘ کے عنوان سے پنجاب کا تاریخی ورثہ،ثقافت اور خوب صورت مقامات کی تین مختلف کیٹیگریوں میں فوٹوگرافی کے مقابلہ کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں شرکت کے خواہش مند فوٹو گرافر ہر کیٹیگری میں زیادہ سے زیادہ تین تصاویر بذریعہ ای میل explorepunjabpk@gmail.comپر20 فروری تک بھجوا سکتے ہیں۔ مقابلہ میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔