اسلام آباد : پاک بحریہ کی ساتویں کثیرالقومی مشق امن2021 فروری میں شروع ہوں گی۔اس مشق میں ”امن کیلئے متحد“ عزم کے تحت تقریباً 45 ممالک اپنے بحری اثاثوں اور مندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے۔
ترجمان پاکستان بحریہ کے مطابق پاک بحریہ رواں سال فروری میں ساتویں کثیرالقومی مشق امن2021 کی میزبانی کر رہی ہے۔ اس مشق میں ”امن کیلئے متحد“ عزم کے تحت تقریباً 45 ممالک اپنے بحری اثاثوں اور مندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے۔
پاکستان نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بحریہ کثیر القومی بحری مشق “امن” کا انعقاد سال2007 سے کر رہی ہے۔”امن مشق” کا بنیادی مقصد خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ آپریشنز اور جوابی کاروائیوں کی صلاحتیوں کو نکھارنا ہے۔