لاہور: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویزالہیٰ سے پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی نےملاقات کی ہے ۔ساجد احمد خان بھٹی نے محکمہ اور کمیٹی کے امورپر اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بریفنگ بھی دی۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم ساجد احمد خان بھٹی سے ملاقات کے دوران چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے ا دارے ملک و قوم کے لیے بے مثال خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ہمیں اپنے قومی سلامتی کے اداروں پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ادارے پاکستان کی حفاظت کی ضمانت ہیں اور اس کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں ۔ قومی اداروں کی خدمات کو سراہنا چاہئے۔
چودھری پرویزالہیٰ نے کہا کہ منفی سیاست کی بجائے سب کو ملک اور عوام کے مفاد کا سوچنا چاہئے ۔سیاسی رہنماؤں کوعوامی مسائل پر فوکس کرنا ہوگا۔ عوامی ریلیف کو یقینی بناکر ارکان پارلیمنٹ اپنے حلقوں میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی اداروں کی مضبوطی سے عوامی ایشوز احسن اندازسے اجاگر ہوتے ہیں۔ ارکان اسمبلی ایوان میں عوام کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری ساجد خان بھٹی کی کارکردگی کی تعریف بھی کی گئی ۔