کرونا:29اموات،امریکہ،یورپ میں اومی کرون کا خطر ناک سب وئیر نیٹ آگیا


اسلام آ باد‘ بیجنگ (خبر نگار + آئی این پی+ شنہوا ) این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا سے مزید 29 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 248 ہو گئی۔ملک بھر میں 7978 نئے کیسز رپورٹ۔ کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 991 ہو گئی ۔ پاکستان میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 12.46  فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اموات 29 ہزار 248 ہو گئیں۔64 ہزار16کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ 1455مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 37 کروڑ25 لاکھ 10 ہزار 413 ہوگئی۔افریقی ملک الجزائر میں اومی کرون کا سب ویئر نیٹ سامنے آگیا۔ کروناکے بی اے ٹو اومی کرون کے سب ویئر نیٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جو بی اے ٹو اومی کرونا سے ڈیڑھ گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ امریکہ، کینیڈا، یورپی ممالک، بھارت میں بھی اومی کرونا سب ویئر نیٹ کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور تحصیل مٹہ میں کرونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے سمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا۔ مینگورہ شہر کے محلہ میرہ خیل سنہری مسجد اور مٹہ کے محلہ توتکے مٹہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیاگیا۔ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی ہدایات پر اے اے سی مٹہ نے بی ایچ یو ٹیم اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کی،دونوں مقامات پرتمام ایگزٹ اور انٹری پوائنٹس کو پولیس اہلکاروں کے ساتھ سیل کر نے کے بعد جراثیم کش سپرے بھی کیا اور مساجد کے لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے لوگوںکو موذی وباء سے محفوظ رہنے کیلئے آگاہی پیغام بھی دیا گیا ۔خیبرپی کے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کی شرح16.3فیصد ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پشاورمیں36،نوشہرہ47،چارسدہ8،خیبر55،مہمند25،مردان17،صوابی13،چترال اپر0،چترال لوئیر13،مالاکنڈ15،سوات3،شانگلہ0دیر لوئیر11،دیراپر1،بونیر100،ایبٹ آباد13،باجوڑ7،تورغر0ہریپور2،مانسہرہ9،کولائی پالس0بٹگرام0،کوہستان لوئیر5،کوہستان اپر0،کرم1کوہاٹ43،ہنگو4کرک4،بنوں1اورکزئی0شمالی وزیرستان0لکی مروت2،ڈی آئی خان2،ٹانک0جنوبی وزیرستان0شرح ریکارڈ کی گئی ۔خیبر پی کے میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 12,07نئے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ پی سی آر ٹیسٹ کی تعداد7,542رہی ، اسی طرح 24گھنٹوں میں ریپڈ انٹی جین ٹیسٹ کی تعداد 4ہزار523رہی،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 2افراد کی اموات ہو ئی ہیں جبکہ خیبرپی کے میں ایکٹو کیسز کی تعداد9,984ہوگئی ہے۔پشاور کے 3ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرونا مریضوں کی تعداد135ہو گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن