پشاور:گاڑی پر فائرنگ ایک پادری قتل،دوسرا زخمی،مسیحیوں کا مظاہرہ


پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور کے علاقہ گلبہار میں مبینہ نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کر کے اسسٹنٹ پادری کو قتل کر دیا جبکہ ایک پادری زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ دوسری جانب عیسائی برادری نے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے رنگ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تاہم بعد ازاں پولیس افسران کی جانب سے ملزمان کا سراغ لگاکر جلد از جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔ اتوار کی دوپہر پادری پیٹرک اور اسسٹنٹ پادری ولیم سراج ’’شہیدان آل سینٹ چرچ‘‘ سے اپنی ذاتی گاڑی میں نکل کر  جا رہے تھے کہ راستہ میں تھانہ گلبہار کی حدود رنگ روڈ پر  نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجہ میں اسسٹنٹ پادری ولیم سراج متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ پادری پیٹرک زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن