بھارتی حکومت نے مذہبی رسومات کیلئے گلوکار گپی گریوال کو پاکستان آنے کی اجازت نہ دی 


اسلام آباد (اے پی پی) بھارتی حکومت نے معروف بھارتی گلوکار اور اداکار گپی گریوال کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث نامور گلوکار گپی گریوال واہگہ بارڈر کراس نہ کر سکے، جنہیں پاکستان میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے دورہ کرنا تھا۔ سائوتھ ایشین وائر کے مطابق گپی گریوال کو واہگہ کے راستے پاکستان پہنچنے کے بعد کرتارپور جانا تھا، گلوکار کو کرتارپور کے بعد ننکانہ صاحب میں بھی حاضری دینا تھی۔ پچھلی بار جب گریوال نے کرتارپور کا دورہ کیا تھا تو وہ لوگوں میں گھل مل گئے تھے اور انہوں نے پاکستانیوں کے لئے محبت کا اظہارکیا تھا۔ پاکستان میں فلم اور تھیٹر برادری نے گریوال کو روکنے پر بھارتی حکام کی مذمت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن