اسلام آباد(خبر نگار)پشاور میں مسیحی مذہبی رہنماؤں پر حملہ کی شدید مذمت۔ حملہ آوروں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے۔ مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ممبر قومی اقلیتی کمیشن البرٹ ڈیوڈ نے تھانہ گلبہار کی حدود رنگ روڈ نزد مدینہ مارکیٹ میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے فرد پر فائرنگ کے نتیجے میں پادری ولیم سراج کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے ۔ البرٹ ڈیوڈ نے آئی جی کے پی سے مطالبہ کیا ہے کہ واقع کی فوری تحقیقات کروا کے مجرمان کو گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسیحی اداروں اور ر ہنماؤں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔