پی ایس پی نے بلدیاتی قانون کیخلاف فوراہ چوک پر دھرنا دے دیا


کراچی(این این آئی)پاک سر زمین پارٹی نے بلدیاتی ترمیمی قانون کیخلاف فوراہ چوک پر دھرنا دے دیا، پی ایف سی کے فارمولے کے بغیر مئیر کے نیچے تمام ادارے بے معنی ہیں۔ پیپلز پارٹی خوشی خوشی ادارے دینے کو تیار ہے لیکن اصل مسئلہ انکے وسائل کا ہے جو پیپلزپارٹی کی کرپٹ اور متعصب حکومت دینے کو تیار نہیں۔ ہمیں صرف اختیارات نہیں وسائل بھی چاہئیں۔ پیپلزپارٹی کو کراچی سے کشمور تک کے عوام کے اختیارات اور وسائل دینے ہونگے۔ سندھ حکومت نے ادارے قبضے میں کام کرنے کے لیے نہیں رکھنے بلکہ انکا بجٹ اپنے پاس رکھنے کیلئے رکھے ہیں۔  پیپلز پارٹی ہمیں بے وقوف نہیں بنا سکتی۔ جب تک ہماری بات نہیں مانی جاتی، ہم یہیں بیٹھے رہیں گے۔ اگر کسی نے مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو اسی زبان میں جواب ملے گا۔ دھرنے میں سب سے پہلے چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے بستر لگایا۔ اس موقع پر صدر انیس قائم خانی سمیت دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ اس قوم کے حالات نہیں بدلتا جو قوم اپنے حالات نہ بدلنا چاہے۔کراچی کے لوگوں نے پورے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بتا دیا ہے کہ پاکستان کے حالات بدلیں گے، ہم پاکستانی ہیں، اس کی عزت ہماری عزت ہے، پی ایس ایل کی ٹیمیں وزیر اعلی ہاس کے قریب ٹھری ہوئی ہیں، اس لیے وزیر اعلی ہاس جاکر پاکستان کی عزت پر بٹہ نہیں لگنے دیں گے۔ احتجاجی مظاہرے اور دھرنے صدر پاک سر زمین پارٹی نے خطاب کیا، دوران جلسہ پی ایس پی کا ترانہ "ہم ٹھیک کردیں گے" بجایا جاتا رہا، جس پر عوام کا جوش وخروش دیدنی تھا۔ عوام نے چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال کا والہانہ استقبال کیا۔ احتجاجی مظاہرے اور دھرنے سے وائس چیئرمین عطا اللہ کرد اور سینئر وائس چیئرمین اشفاق منگی نے بھی خطاب کیا۔ دھرنے میں نوجوان اور بچے کفن باندھ کر شریک ہیں۔ فوارہ چوک پر دھرنے میں پی ایس پی کے چئیر مین سید مصطفی کمال، انیس قائم خانی اور تمام اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے اہل خانہ بھی شریک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن