حکومت پاکستان کو دنیا میں آئی ٹی کا بڑا ملک بنانے کیلئے پرعزم ،برطانوی جریدہ


اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان کی حکومت بھر پور نوجوان افرادی قوت کے ساتھ ملک کو دنیا میں آئی ٹی کا بڑا ملک بنانے کیلئے پرعزم ہے ، حکومت نے ملک بھر میں آئی ٹی کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے خصوصی ٹیکنالوجی زونز تیارکرنے کا سلسلہ قائم کیا تاکہ آئی ٹی کمپنیوں کو ترجیحی حیثیت فراہم کی  جاسکے۔ حکومت نے جنوری2021 ء میں سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی قائم کی اور اسلام آباد میں پہلا خصوصی ٹیکنالوجی زون قائم کیا،دسمبر میں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دوسراخصوسی زون کھولاگیا جبکہ 2022 ء اور اس کے بعد مزید ایسے زونز قائم کرنے کا منصوبہ ہے، پاکستان کی سائنسی تحقیقی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں بہت سراہا گیا ہے۔برطانیہ کے ہفت روزہ سائنسی جریدے ’’نیچر‘‘کی  حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سائنسی تحقیقی آئوٹ پٹ میں21 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس کا یہ ٹریک ریکارڈ دنیا میں سرفہرست ہے جو چین کی  15فیصد سائنٹفک ریسرچ آئوٹ پٹ سے زیادہ ہے۔اگر پورا ملک آئی ٹی کی ترقی کیلئے مل کر کام کرے تو خصوصی زونز میں زبردست کامیابیاں حاصل ہو سکتی  ہیں۔

ای پیپر دی نیشن