اسلام آباد (نامہ نگار)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان ہی کامیاب پاکستان کی ضمانت ہے، کامیاب جوان پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہے،ہر سال مارکیٹ میں آنے والے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے روزگار کا بندوبست کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، کامیاب جوان پروگرام اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا ۔جب تک نوجوان اس سے مستفید نہ ہوں،نجی شعبہ کے ساتھ ملکر نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹرپل اے ایسوسی ایٹ کی کامیاب نوجوان پروگرام کے اشتراک سے ایوب پارک میں جاب میراتھن تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کیلئے قرضے دئیے جارہے ہیں۔نیوٹیک نوجوانوں کوفنی تربیت فراہم کررہا ہے۔