پشاور (اے پی پی):خیبرپختونخوا حکومت کے فلیگ شپ منصوبے80کلومیٹر طویل سوات موٹروے فیز ٹو کی تعمیر 58ارب کی تخمینہ لاگت آئے گی۔وزیراعلی محمود خان نے سوات موٹروے کو علاقے کی پائیدار بنیادوں پر ترقی کیلئے ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوات موٹروے فیز ٹو کی تعمیر سے علاقے میں سیاحتی، تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملنے کے علاوہ لوگوں کو آمدورفت کی معیاری سہولیات میسر ہوں گی اور مقامی لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے ۔
سوات موٹروے فیز ٹومنصوبہ سیاحتی اورکاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا،وزیراعلی محمود خان
Jan 31, 2022