ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر،سپیشل رپورٹر) ٹبہ سلطان پور کے اردگرد واقع غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمزاور ٹاؤنز میپکوسب ڈویژن ٹبہ سلطان پور کے اہلکاروں کے لیے لاکھوں روپے کمائی کا ذریعہ بن گئے ہیں غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمزاورٹاونزمالکان سے پیسے بٹورکرمبینہ طورپربجلی کے غیرقانونی کنکشن لگادیے ہیں جبکہ ایکس ای این میلسی چوہدری اکرم جاویدکومتعددبارغیرقانونی کنکشن کی اطلاع ملنے کے باوجود بھی تاحال خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں امجد حسین ،ماجد علی، نیاز محمد، محمد اشرف ،راشد محمود، محمد رمضان، جعفر حسین، نظر محمد، شہزاد احمد و دیگر نے حکام سے کنکشن منقطع کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
واپڈااہلکاروں کی ملی بھگت غیرقانونی ٹاؤن میں غیرقانونی کنکشن کااستعمال جاری
Jan 31, 2022