مدھیہ پردیش (اے پی پی) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گائے کے سامنے پیشاب کرنے پر ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے ایک مسلمان شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گائے کے سامنے مبینہ طور پر پیشاب کرنے پر ایک ہندو دہشت گرد وریندر راٹھوڈ مسلمان شخص کو تشدد کا نشانہ بناتا اور گالیاں دیتا ہے۔ ویڈیو میں ملزم ایک مسلمان شخص کوجس کی شناخت سیف الدین پاٹلی والا کے نام سے کی گئی ہے، مارتا پیٹتا ہے اور گالیاں دیتا ہے اور وہاں پر موجود ہندو تماشائی حملہ آور کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
مدھیہ پردیش، گائے کے سامنے پیشاب کرنے پر ہندوئوں کا مسلمان پر تشدد
Jan 31, 2022