مری(نامہ نگار خصوصی)سانحہ مری قومی سانحہ ہے جس پر پورا ملک اوراہلیان مری کئی ہفتے گزرنے کے باوجود سوگوار ہیںاس المناک سانحہ حکومت پنجا ب کی نااہلی کے باعث پیش آیا وزیراعلیٰ پنجاب اورانکے وزراء اسکے ذمہ دارہیں مری کوبندکرکے یہاں کے لوگوں کامعاشی قتل کیاگیا ہے جدیدمشینری کو بروقت استعمال نہیں کیاگیا کیونکہ حکومتی توجہ عوامی مسائل پر نہیں ہے کیایہ افسوسناک سانحہ کیوں رونماہوا جس کو پورے ملک میں ہائی لائٹ کیاگیا اس سانحہ کے حقائق کو سامنے لایاجائے حکومتی افراد پر مشتمل انکوائری کمیٹی منظور نہیں غیرجانبدارانہ تحقیقات کیلئے مری کے سٹیک ہولڈرکو بھی کمیٹی میں شامل کیاجائے ان خیالات کااظہار سابق وزیرا عظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اتوار کہ دن مری میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ حکومتی نااہلی کے باعث ملکی سا لمیت خطرے میں ہے غلط فیصلوں کا ازالہ پوری قوم کوکرنا ہوگا پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی،مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی ، حق نواز عباسی،راجہ احسان نواز، عمیرجاوید عباسی ایڈووکیٹ، راجہ یاسر ریاست عباسی،حاجی اکسرین عباسی، طفیل اخلاق عباسی، راجہ اکمل نواز،ر واجد عباسی، ندیم اخلاص عباسی لیگی عہدیداروں ،کارکنوں اوراہلیان مری نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔
سانحہ مری حکومت پنجا ب کی نااہلی کے باعث پیش آیا، شاہد خاقان عباسی
Jan 31, 2022