گوہاٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) بی جے پی سپورٹرز نے آئندہ ماہ ریاست منی پور میں الیکشن کیلئے امیدوار نامزد کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ این بائرن سنگھ کے پتلے نذر آتش کئے اور احتجاجی نعرے لگائے۔ ریاست میں متعدد پارٹی دفاتر جلائے اور احتجاجی بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔ دارالحکومت امپال میں سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ ٹکٹ کیلئے امیدوار ہونے کے دعویدار متعدد افراد نے استعفے دے دئیے۔