عرب اتحاد کے فضائی حملے، مارب میں90حوثی دہشت گرد ہلاک

صنعائ(این این آئی )عرب اتحاد کے یمن کے شمالی صوبہ مارب میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے خلاف27اہدافی حملوں میں 90حوثی دہشت گرد ہلاک ہوگئے اوران کی 13فوجی گاڑیاںبھی تباہ کردی گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں عرب اتحاد نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق جاری رکھی جائیں گی۔سعودی عرب اور یو اے ای یمن میں جاری بحران کے حل کے لیے سفارتی کوششیں کررہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ عالمی برادری کی توجہ حوثی ملیشیا سے عالمی امن وسلامتی کو درپیش خطرے کی جانب مبذول کرارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن