لاہور (نیوز رپورٹر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے پاکستان کو دہشت گردوں اور ان کے سہولتوں کاروں سے پاک کرنے کیلئے حکومت، سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت تمام اداروں سے ایک پیج پر آنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن کے قیام کیلئے دہشت گردوں اور ان کی حمایتوں کو سر عام چوکوں میں لٹکانے کا وقت آچکا ہے ورنہ امن دشمنوں کا راستہ روکنے میں مشکلات آتی رہیں گی، جب تک پاکستان میں مکمل امن نہیں استحکام اور ترقی کا خواب بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ پارٹی کارکنوں کے مختلف وفود اور میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس بات میں کوئی شک نہیں دہشت گردوں کو بیرونی کیساتھ اندورنی لوگوں کی بھی مدد حاصل ہے اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی سے مکمل کرنے کیلئے سب سے پہلے پاکستان کے اندر دہشت گردوں کے موجودہ سہولتوں کاروں کا صفایا کیا جائے جو ملک بھر میں بلاتفر یق آپر یشن کے ذریعے ہی ممکن ہے سیاسی جماعتوں کو چاہیے وہ سیاست ضرور کر یں مگر پاکستان میں دہشت گرد ی کے خاتمے اور امن کے قیام کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے بلکہ سب چٹان جیسی مضبوطی کے ساتھ افواج پاکستان اوردیگر سکیورٹی فورسز کا بھر پور ساتھ دیں، پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
امن کیلئے دہشتگردوں، حمایتوں کو سر عام چوکوں میں لٹکانے کا وقت آچکا: زبیر ظہیر
Jan 31, 2022