ادویات موجود، فیصلہ کرلیں ٹیکہ خود لگوانا ہے یا وہ بھی چپڑاسی مقصود کو؟ شہباز گل

اسلام آباد (نامہ نگار) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو" جھوٹی چھوٹی باجی "قرار دے دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنے رد عمل میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ جھوٹی چھوٹی باجی بخار کے لئے گولی، کمر درد کا کیپسول اور کرپشن کھانے کی وجہ سے بد ہضمی کا ٹیکہ بھی ہر جگہ موجود ہے۔ آپ لوگ فیصلہ کر لیں، کہیں ٹیکہ بھی آپ لوگوں کی جگہ ملک مقصود چپڑاسی نے تو نہیں لگوانا؟ کیا پتہ دوائی بھی آپکی جگہ اسی نے لینی ہو۔

ای پیپر دی نیشن