رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)ریلوے لائن عبور کرنے کے دوران ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آکر32سالہ نوجوان جاں بحق تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک105پی کارہائشی 32سالہ عارف علی اڈہ خانپورکے نزدیک ریلوے لائن عبورکررہا تھاکہ اسی دوران کراچی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کو حادثہ قرار دینے کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔