اوتھل(نامہ نگار)پاکستان میں جمہوریت کو صحیح معنوں میں پروان چڑھانے میں پاکستانی عوام کو ظالم جابر حکومت سے نجات دلانے کیلئے واحد عوامی مسیحاء حضرت مولانا فضل الرحمان ہیں مکھی شام لال لاسی ،جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی اقلیتی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مکھی شام لاسی نے لسبیلہ حب پر علماء کنونشن کی بھرپور کامیابی پر علما ء برادری،جمعیت علماء اسلا م کے کارکنوں ، لسبیلہ کی اقلیتی برادری کی لا تعداد بھر پور شرکت پر مرکزی نائب امیر ضلعی امیرحضرت مولانا غلام قادر قاسمی کی قیادت میں بہت بڑے کامیاب اجتماع پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے اور بلوچستان کے دیگر شہروں و ملک کے دیگر علاقو ں سے آنے والے حضرات کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے دور دراز سے آکر حضرت غلام قادر قاسمی کی قیادت میں اجتماع کو عزت بخشی جس کے لیے ہم ان کے دل سے مشکور ہیں کتنے بڑے اجتماعات سے ثابت ہو گیا کہ لوگ جمعیت علمائے اسلام پر مکمل اعتماد کرتے ہیں انشاء اللہ آئندہ مستقبل جمعیت علمائے اسلام کا ہے جو اپنے قائد حضرت مولانا فضل رحمّٰن کوہی پاکستان بچانے کے لئے مسیحاء سمجھتے ہیں۔