ملک و قوم کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے عوام کے محسن نہیں: مدثر مصطفی

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حافظ مدثر مصطفی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کے تحفظ کے ضامن اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دوست نہیں ہوسکتے ملک دشمن بیانیہ پر چلنا نام نہاد لیڈروں کی ذہنی پسماندگی کو ظاہر کرتا ہے ملک و قوم کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے عوام کے محسن نہیں عوام کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں اپوزیشن رہنما ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ مدثر مصطفی نے کہا کہ پی ڈی ایم کاغیر فطری اتحاد وزیر اعظم عمران خان جیسے ایماندارلیڈر کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتا اپوزیشن اتحادپاکستان کی  ترقی کا راستہ روکنے کی سازش کر رہا ہے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے اپنے دور میں بری طرح ووٹ کا تقدس پامال کرتے رہے اپوزیشن کا واحد ایجنڈہ لوٹی گئی دولت ہضم کرنا ہے ان کرپٹ عناصر نے پاکستان کے مفادات کو یکسر فراموش کئے رکھا اور آج جب موجودہ حکومت ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی خاطر جدوجہد کررہی ہے تو ان کیلئے یہ عملی خدمت کا جاری سلسلہ قابل برداشت نہیں، پی ڈی ایم کے نام پر بننے والا مصنوعی اتحاد حکومتی کارکردگی کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔

ای پیپر دی نیشن