پتوکی (نامہ نگار ) محکمہ فوڈ اتھارٹی کے زیر سایہ شہر بھر میں شوارما،برگر،پلیٹر،آلو چیپس،کے نام پر موت بکنے لگی۔ دکانوں،سٹالوں پرناقص کیچپ، مائیونیز، تیل اور دیگر اشیاء کا استعمال عروج پر، حکام خاموش تماشائی۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر اور نواح میں محکمہ فوڈ اتھارٹی کی نااہلی کے سبب شوارما، برگر، پلیٹر اورآلو چیپس کے نام پر سٹالوں اوردکانوںپر موت فروخت ہونے لگی۔ ناقص حفظان صحت کے عین مخالف اشیاء تیل،کیچپ،مائیونیزاور دیگر کا استعمال عروج پر پہنچ گیا شہری پیٹ سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔
پتوکی:محکمہ فوڈ اتھارٹی کے زیر سایہ شہر میں ناقص اشیا کی فروخت عروج پر
Jan 31, 2022