کھڈیاں خاص (نمائندہ خصوصی )کھڈیاں خاص میں اسلامی جمیعت طلبہ نے ڈگری کالج کے قیام کے لیے ایک پر امن احتجاجی روڈ کارواں کا انعقاد کیا جو ریلوے پھاٹک سے شروع ہو کر سرکلر روڈ سے ہوتا ہوا مرالی چوک پر اختتام پذیر ہوا. ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کھڈیاں شہزام علی سردار, ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ضلع قصور صہیب الرحمان رومی، صدر بزم پیغام لاہور ڈو یژن شفیق معصب نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ 84 دیہاتوں کے مرکز کھڈیاں خاص میں فوری ڈگری کالج قائم کیا جائے۔کاررواں میں علاقے کے سیکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔اس موقع پر پولیس نے اپنی سیکورٹی کی ذمہ داری نبھائیں ۔