موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہ دیا : مظہر حسین وارثی

Jan 31, 2022

گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما چوہدری محمد مظہر حسین وارثی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دوراقتدار میں عوام کوہرشعبہ زندگی میں ریلیف مہیا کیا مسلم لیگ ن کا دور اقتدار پاکستان کی تاریخ میں سنہری دور کے طور پر یاد رکھا جائے گامیاں برادران جب بھی اقتدارمیں آئے انہوں نے عوام کو ہر شعبہ میں ریلیف پہنچانے کیلئے ٹھوس اور جامع پالیسیاں مرتب کیں بہترین حکمت عملی سے پاکستان کو تعمیر وترقی کے سفر پر گامزن کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہ دیا عوام پر عرصہ حیات تنگ کرک رکھ دیا ہے

مزیدخبریں