اراضی سنٹر کھوڑ میں فیس جمع کرنے کی سہولت فراہم کی جائے ،عوامی مطالبہ

کھوڑ(نامہ نگار)اراضی ریکارڈ سنٹر کھوڑ میں فیس جمع کرنے کی سہولت فراہم کی جائے فردکی فیس دکان پر جمع کرانی پڑتی ہے کھوڑ میں اس وقت چار بنک کام کررہے ہیں اراضی ریکارڈ سنٹر کی فیس ان بنکوں میں جمع کرانے کی سہولت فراہم کی جائے کھوڑ درجنوں دیہاتوں کا مرکز جو آبادی کے لحاظ خود بھی تحصیل پنڈیگھیب کا سب سے بڑا قصبہ ہے جہاںعوام کی سہولت کے اراضی ریکارڈ سنٹر کا قیام عمل میں لایاگیا تاکہ عوام کو گھر کی دہلیز پر یہ سہولت میسر ہو مگریہاں فیس جمع کرنے کی سہولت میسر نہیں جس کے لیئے عوام کو پھر 24کلو میٹر دور پنڈیگھیب جمع کرانے کے لیئے جانا پڑتاہے جبکہ کھوڑمیں چار بنک موجود ہیںجو بجلی،گیس،ٹیلیفون بل اور دیگر ہرقسم کے واجبات جمع کررہے ہیںاراضی ریکارڈ سنٹر کو بنے ایک سال سے زائد عرصہ بیت چکے ہے مگر فرد کی فیس چارسوروپے جمع کرانے کے لیئے کسی ایزی پیسہ والی دکان کو تلاش کرنا پڑتا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن