بوچھال کلاں (نامہ نگار)میانی سے منارہ چکوال خوشاب روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار ٹرانسپورٹر اور مسافر شدید پریشانی کا شکار تفصیل کے مطابق ٹرانسپورٹروں کے ایک وفد نے یہاں ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ میانی سے خوشاب جانے والی سڑک پر جگہ جگہ گڑھے بن چکے ہیں یہ سڑک تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے جس سے ہماری گاڑیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور مسافر بھی سڑک کی خستہ حالی پر شدید مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے بتاہا کہ اس سے قبل بیلدار سڑک کی مرمت کرتے تھے جو گزشتہ تین چار سالوں سے بالکل نظر نہیں آرہے جس کی وجہ سے یہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ خوشاب چکوال روڈ کی مرمت کروائی جائے