اولمپک کھیل اقوام کے درمیان مصافحہ ہے، جرمن آئس ہاکی کپتان مولر

بیجنگ(شِنہوا) جرمن آئس ہاکی کپتان مورٹز مولر نے 2022 بیجنگ سرمائی کھیلوں کے "بائیکاٹ" کے مطالبات کو منافقانہ قرار دے دیا ہے۔ 35 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ " جو اس وقت اپنے خیالات کا اظہار کررہا ہے، وہ چین کے تیار کردہ جوتے کے بغیر نہیں رہ سکتا لیکن کھلاڑیوں سے توقع رکھتا ہے کہ وہ کھیلوں کا بائیکاٹ کریں گے۔" انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کا سیاست کے ذریعے غلط استعمال نہیں ہونا چاہئے اور ہمیں اولمپک کھیلوں کو اقوام اور کھیلوں درمیان مصافحہ کے طور پر غور کرنا چا ہئے انہوں نے واضح کیا کہ کھیلوں کو کھیل رہنے کی ضرورت ہے اور اس سے سیاسی ناکامیوں کی تلافی نہیں کرنی چاہئے۔ " کھیل لوگوں کو تقسیم کرنے کے لئے نہیں ہیں"۔ اولمپک کھیلوں کے بارے مختلف خیالات سے نمٹنے کے لئے تاریخ پر ایک نگاہ ڈالنے اور ان کے نقطہ نظر سے گیمز کے قیام کی وجوہات کی چھان بین کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اولمپیا کو بین الاقوامی افہام و تفہیم کے تصور کو مضبوط کرنے کا تہوار قرار دیا۔ مولر نے کہا کہ یہ پابندیوں کے نفاذ کی بجائے پلوں کی تعمیر بارے ہے، جبکہ مقابلے کے لئے رومیوں اور یونانیوں نے اپنی جنگیں روک دی تھیں۔" آئس ہاکی کھلاڑی نے کہا کہ " اگر ہم چین کو 1 ہزار ٹرینیں فروخت کریں تو یہ جائزہے لیکن وہاں اسکینگ کرنا درست نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی مناسب حل ہے"۔

ای پیپر دی نیشن