بیجنگ(شِنہوا) چمکدار نیلے رنگ کا لباس اور ماسک پہنے ہوئے ہان شو ئے تھونگ کا چہرہ شفاف ماسک سے ہمیشہ مسکراتا رہتا ہے۔ ہیبے یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ بزنس کی رضاکار نے کہا کہ " ربڑ کے دستانے ہمیشہ گیلے ہوتے ہیں، جراثیم کش پانی کا باہر اکثر چھڑکا کیا جاتا ہے اور پسینہ اندر بھر جاتا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ وبا کی وجہ سے میرے اہل خانہ تھوڑے سے فکرمند ہیں لیکن "وہ زیادہ تر مجھ پر فخر کرتے ہیں۔" بیجنگ سرمائی اولمپکس رضار کار کے طور پر ، وہ وبائی امراض کے بچا کے معاون کی حیثیت سے کام کرتی ہیں، ان کی ذمہ داری ڑانگ جیاکو مانٹین نیوز سینٹر کی لفٹ میں داخل ہونے والے افراد کے پریس کارڈ اور درجہ حرارت چیک کرنا ہے۔ یہ مرکز کھیلوں کے دوران 1200 سے 1500 صحافیوں کو خدمات فراہم کرے گا۔ بیجنگ 2002 اولمپکس سرمائی کھیل ، چینی نئے قمری سال کے ساتھ آرہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ اپنا سب سے اہم تہوار خاندان کی بجائے کام کرتے ہوئے گزارے گی۔ بیجنگ ، یان چھنگ اور ڑانگ جیاکو مقابلہ زون میں 19 ہزار رضاکار کام کررہے ہیں، ان کی ذمہ داری دوسروں کے درمیان ترجمہ اور مواصلات ، معلومات کے انتظام ، سرٹیفکیٹ کی فعالیت اور وبا کی روک تھام ہے۔ بیجنگ 2022 کی انتظامی کمیٹی کے مطابق 2008 میں رضا کاروں کی مسکراہٹ بیجنگ کی بہترین شناخت بنی۔ "آیئے 2022 میں ، 'مشترکہ مستقبل کے لئے یکجا' رضاکاروں کو سرمائی اولمپکس کی گرمائش کے تناظر میں اہم قوت بنانے کے لئے مل کر کام کریں۔"
رضاکار مسکراہٹوں کے ساتھ بیجنگ سرمائی اولمپکس کو گرما نے میں مگن
Jan 31, 2022