اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے بھائی مرحوم سالار خان سنجرانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،وفاقی وزیر برائے بین الاصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور معاون خصوصی و چیئرپرسن احساس پروگرام سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر اسلام آباد میں واقع چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور چیئرمین سینیٹ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نیاللہ تبارک تعالی سے دعا کی کہ مرحوم سالار خان سنجرانی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے انہوں نے کچھ وقت چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ساتھ گزاراملاقات میں سینیٹر ز دلاور خان، طاہر بزنجو اور اکرم بلوچ بھی موجود تھے ۔