گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیئرمین وزیراعلیٰ شکائت سیل خالد عزیز لون نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام اور ملک کو غربت سے نکالنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کامعاشی پلان قابل ستائش ہے ماضی کے حکمرانوں کی کمزور پالیسیوںکی بدولت ملک کا معاشی ڈھانچہ غیر مستحکم ہواجس سے ملک میں مہنگائی ،غربت اور بیروزگاری میںاضافہ ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکائت سیل سیکرٹریٹ میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مصطفی خالد لون ،شاہد ممتاز لون ،سلمان چغتائی ،شاہد غفاری ،مشرف بھٹی ،سوئل مٹو اور دیگر بھی موجود تھے خالد عزیز لون نے کہا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا دور شروع ہوچکا ہے بڑے پیمانے پر نوجوانوں کو قرضہ جات ،نوکریاں دی جارہی ہیں عوام کو صحت ،تعلیم کی سہولیات میسر کرنے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز خرچ کیئے گئے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی بے شمار چیلنجز کے باوجود عوامی سہولیات کی فراہمی اور ملک کا وقار بلند کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے گئے تحریک انصاف کی حکومت بوسیدہ نظام تبدیل کرنے میں کامیابی کی طرف بڑھ چکی ہے ۔
ملک کو غربت سے نکالنے کیلئے عمران خان کامعاشی پلان قابل ستائش ہے:خالد عزیز
Jan 31, 2022