سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ اسلامیہ پوسٹ گریجویٹ کالج میں اردو ادب سوسائٹی کے زیر اہتمام بی ایس اردو کے طلبہ و طالبات نے شاعر ہفت زبان عبدالعزیز خالد کی برسی کے موقعہ پر سیمینار کا انعقاد کیا ،جس کی صدارت صدر شعبہ اردوپروفیسر ڈاکٹر محمد نواز کنول نے کی،سیمینار میںپروفیسر ذیشان شاہد،پروفیسر ذیشان جاوید، ڈاکٹر اجمل دانش اور طلبہ طالبات نے نعت گو، مترجم اور نثر نگار عبدالعزیز خالد کے فکر و فن پہ اظہار خیال کرتے ہوئے ان کی علمی و ادبی خدمات کے حوالے سے ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز کنول نے کہا کہ معروف نعت گو شاعر، بیوروکریٹ،ماہر لسانیات اور دانشور عبدالعزیز خالد نہ صرف ایک معروف اور قادر الکلام بلکہ ایک مشکل گو شاعر تھے،وہ معروف ماہر لسانیات بھی تھے، وہ ایک درویش صفت شاعر تھے،اللہ، اسکے رسول، قرآن مجید اور اسلام سے محبت انکے خون میں دوڑتی تھی،اسلام سے انہیں عشق تھا، انہوں نے نظموں کے علاوہ قرآنی رباعیات بھی لکھیں۔