شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)سابق سٹی صدر تحریک انصاف شیخوپورہ میاں تیمورخالد نے یاسر اقبال گوپیرا، عمرحیات گوپیرا، رانا سعید احمد خاں، مظہر عرف ننھا ڈوگر،بہادر علی خان، ایکسئین بلدیہ تنویر سعدی ودیگر کے ہمراہ محلہ رحمان پورہ اور اس سے ملحقہ گلیوں کا دورہ کیا اہل علاقہ نے میاں تیمور خالد کو سیوریج اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ عرصہ دس سال سے کوئی بھی اس علاقہ کا پرسان حال نہیں جس وجہ سے علاقہ میں مسائل کے انبار ہیں۔ میاں تیمور خالدنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتی نمائیندوں کو شرم آنی چاہیے وینچنگ اور صفائی کے نام پر محکمہ کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا اور اپنی جیبیں بھرتے رہے مگر میں آپ لوگوں سے یہ کہنا چاہوں گاکہ اب ایسا نہیں چلے گا یہ تحریک انصاف کی حکومت ہے جلد اس علاقہ کو صاف ستھرا کیا جائے گا اور سیوریج کے مسائل کو ہر صورت حال کیا جائے گا۔