لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس نے جلسہ سیال شریف کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔دور دراز سے آنیوالے قافلوں کو جلسہ گاہ سے دور روک کر پیدل جانے پر مجبور کیا۔ویڈیو پیغام میں حسن مرتضی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پر امن اور کامیاب جلسے کو حکومت اور سرگودھا انتظامیہ کی طرف سے ناکام بنانے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ڈیوٹی پر تعینات پولیس ریاست کی نہیں حکومتی ملازم لگ رہی تھی۔جلسہ گاہ جانیوالے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے کس کی خدمت کی گئی۔ہم لوگوں کو جوڑنے والے لوگ ہیں،توڑنے والے نہیں،حکومت اور انتظامیہ کو ایسی حرکتیں زیب نہیں دیتیں۔انہوں نے کامیاب جلسے اور بھر پور شرکت پر پارٹی تنظیموں اور عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی مخالفوں کو جلد بریکنگ نیوز دے گی۔