دبئی(اسپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے آل رانڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ٹینس کو خیرباد کہنے کی وجہ سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے رواں ماہ کے آغاز میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ رواں ٹینس سیزن ان کے کیریئر کا آخری سیزن ہوگا۔ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ مجھے بھی ایسا ہی لگا جیسا سب کو سن کر صدمہ ہوا تھا، میں نے سوچا کہ مجھے ریٹائرمنٹ کا اعلان اتنی جلدی نہیں کرنا چاہیے تھا بلکہ یہ اعلان وقت کے اختتام پر کرنا چاہیے تھا، کیونکہ ہر کوئی بہت جذباتی ہوگیا ہے۔ثانیہ کا کہنا تھا کہ اب ان کا جسم ریکور کرنے میں کافی وقت لگاتا ہے اور اسی وجہ نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا ہے کہ وہ اب اس سیزن کے بعد مزید کھیل کو جاری نہیں رکھ پائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ میرے ذہن میں تھی اور میں اس کے بارے میں سوچ رہی تھی۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافی ہکا بکا رہ گئے تھے لیکن میں نے سوچا کہ میں اب 35 سال کی ہوں آپ لوگوں کو اس(ریٹائرمنٹ)کی کسی نہ کسی وقت پر توقع کرنی چاہیے تھی۔
اب میرا جسم ریکور کرنے میں کافی وقت لگاتا ہے،ثانیہ مرزا
Jan 31, 2022