لاپاز (این این آئی )بولیویا میں بس کھائی میں گرگئی، حادثے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں18 مسافر زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ حادثے میں18 مسافر زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردیں۔
بولیویا/ بس حادثہ