لاہور،کاہنہ(نامہ نگار)کوٹ لکھپت پولیس نے ایک گھر میں قائم پتنگیں اور ڈور تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ مار پکڑکر4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں عمران،زبیر،حارث اور ابوبکر شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 6 سوتیار پتنگیں،ہزاروں پتنگوں کا خام مال ، کیمیکل ڈور کی 10 چرخیاں اور ڈور تیار کرنے کا سامان برآمدکرلیاہے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔