لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او منتظر مہدی نیغیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور ڈی ایس پیز کو اپنی نگرانی میں غیر معیاری سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔ کمرشل گاڑیوں میں صرف ایچ ڈی آئی پی سے پاس شدہ سلنڈر لگانے کی اجازت ہوگی۔کمرشل گاڑیوں میں مختص کردہ اور مقررہ سلنڈر سے زائد لگانے پر بھی کارروائی ہو گی۔گیس سلنڈر استعمال کرنے والی کمرشل گاڑیوں میں فائرفائٹنگ سلنڈرز کا ہونا بھی لازمی ہوگا۔ چھوٹی گاڑی، پیک اپ میں ایک سے زائد سلنڈر لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔کمرشل گاڑیوں میں مختص کردہ جگہ کے علاوہ کہیں سلنڈر لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔