لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹس میں اگر رائل رمبل کو سب سے دلچسپ قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ تیس ریسلرز کے درمیان ہونے والا مرکزی میچ میں ان افراد کو بھی دلچسپی ہوجاتی ہے جو اس کھیل کو کچھ زیادہ پسند نہیں کرتے۔اس سال ڈبلیو ڈبلیو ای کا سال کا پہلا بڑا ایونٹ ایک ایسے ریسلر کی رائل رمبل میچ میں فتح کیساتھ اختتام پذیر ہوا، جس کا تصور بھی کسی نے نہیں کیا تھا۔درحقیقت مردوں اور خواتین دونوں کے رائل رمبل مقابلے کے فاتحین غیرمتوقع تھے کیونکہ ان کی شرکت کا تصور بھی کسی نے نہیں کیا تھا۔مردوں کے رائل رمبل جیتنے والا ریسلر اچانک اس مقابلے کا حصہ بنا اور وہ 30 ویں نمبر پر رنگ میں آیا اور کامیابی اپنے نام کی۔ وہ ہے بروک لیسنر کی میچ میں شمولیت کا امکان اس لیے نہیں تھا کیونکہ وہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن تھے اور بوبی لیشلے کے مدمقابل اپنے اعزاز کا دفاع کرنا تھا مگر رومن رینز کے باعث انہیں شکست ہوئی۔بروک لیسنر نے اپنے کیرئیر میں دوسری بار رائل رمبل کو جیتنے کا اعزاز حاصل کیا اور بظاہر تو وہ ریسل مینیا میں رومن رینز سے مقابلہ کرنا ہی پسند کریں گے۔اس سے قبل بروک لیسنر نے 2003 میں رائل رمبل مقابلہ اپنے نام کیا تھا۔ خواتین کے رائل رمبل مقابلہ میں سمیک ڈاؤن چیمپئن شارلیٹ فلیئر کوسب سے آخر میں رنگ سے باہر پھینکا گیا۔اس مقابلے کی فاتح رونڈا راؤسی تھیں جن کی اچانک ڈبلیو ڈبلیو ای واپسی ہوئی اور وہ اس مقابلے کو جیتنے میں کامیاب بھی ہوئیں۔