لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے ملتان سلطانز کی ٹیم تین ویسٹ انڈین پلیئرز کی خدمات سے محروم ہوگئی۔سلطانز سکواڈ میں شامل راومن پاول، اوڈین سمتھ اور ڈومینک ڈریکس بھارت کیخلاف سیریز کیلئے منتخب ہوگئے ہیں۔راومن پاول کے کوور کے طور پر شامل جانسن چارلس اب پورا پی ایس ایل کھیلیں گے، اوڈین سمتھ کا کوور ڈومینک ڈریکس تھے، دونوں پلیئرز دورہ بھارت کیلئے منتخب ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز ممکنہ طور پر ایک متبادل کھلاڑی کی درخواست کرسکتا ہے۔