پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کھیلوں کی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے: مقبول آرائیں

Jan 31, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے کہا ہے کہ پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ ملک میں تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں طلبا طالبات کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ 
گذشتہ دنوں پانچویں سٹوڈنٹ اولمپک گیمز کا انعقاد کراچی میں کامیابی کے ساتھ ہوا جس میں سٹی سکول نے ٹرافی حاصل کی۔ 

مزیدخبریں