پولو کپ سپانسرڈ بائی  جے ایس بنک شیخو سٹیل  ڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر)میجر جنرل سعید الزمان جنجوعہ میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی جے ایس بینک کا فائنل شیخو سٹیل /ڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا، فائنل میںآسیان پولو ٹیم کو 8.5-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جے ایس بینک کے ریجنل منیجر ماجد قریشی، جنرل سعید الزمان کے صاحبزادے بریگیڈیئر بدر الزمان، کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب اعوان اور پولو کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مہمان خصوصی جنرل جہانگیر کرامت، مسز میجر جنرل سعید الزمان اور جے ایس بینک کے ریجنل ہیڈ ماجد قریشی نے انعامات تقسیم کیے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...