حکومتی ‘سپانسر کی سرپرستی کے بغیر کھیلوں کی ترقی نا ممکن : اکرم ساہی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے کہا ہے کہ ملک میں حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر کھیلوں کی ترقی نا ممکن ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ ملک میں دوسرے کھیلوں کو بھی فروغ حاصل ہوا۔ روواں سال پاکستان نے تین بڑے بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کرنی ہے جن میں ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز اور عالمی شامل ہے اور پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے ایونٹس کی تیاری کے سلسلہ میں دو اتھلیٹس اولمپیئن ارشد ندیم اور یاسر علی کو جدید اور اعلی تربیت دلانے کیلئے سائوتھ افریقہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ دونوں کھلاڑی ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز اور عالمی چمپئن شپ کی تیاری تک سائوتھ افریقہ میں تربیت جاری رکھیں گے۔ تربیت کے تمام اخراجات پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن خود برداشت کریگی۔ اس سے قبل پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن ارشد ندیم کو چین، ایران اور ترکی بھی تربیت کیلئے بھیج چکی ہے اور وہ قازقستان کرونا کے باعث نہ جا سکے۔ دونوں کھلاڑیوں کے پاسپورٹ ویزے کے سلسلہ میں سفارت خانے میں بھیجنے ہوئے ہیں اور ویزے ملنے کے بعد یہ دونوں کھلاڑی تربیت کیلئے جلد سائوتھ افریقہ رووانہ ہوجائیں گے۔ دونوں اتھلیٹ اس وقت لاہور میں اپنی پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ مارچ میں لاہور میں منعقد کروانے پر غور کررہی ہے جیسے ہی کروناوائرس کے باعث ملکی حالات بہتر ہوتے ہیں ایونٹ کی تاریخ کاباقاعدہ اعلان کردیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...