رافیل نڈال نے ریکارڈ 21واں گرینڈ سلیم ٹائٹل آسٹریلین اوپن  جیت لیا 

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) سپین کے رافیل نڈال نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فاتح کھلاڑی نے فائنل میں ڈینئل میدویدیف کو دو چھ ‘پانچ سات ‘چھ چار ‘چھ چار اور سات پانچ سے شکست دی ۔ یہ ان کے کیر یئر کا 21واں گرینڈ سلم تھا ‘وہ دنیا کے سب سے زیادہ گریند سلم ایونٹ جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ۔ ان سے قبل راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ نے بیس بیس ٹائٹل جیتے تھے ۔میچ پانچ گھنٹے چوبیس منٹ جاری رہا ۔ رافیل نڈال نے کہا کہ ٹائٹل جیت کر بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے ۔ ڈیڈھ ماہ تک تو ایسا لگ رہاتھا کہ ٹینس کھیل نہیں سکتا ‘آج سب کے سامنے ہوں ‘ٹرافی جیت لی ہے ۔ کوئی نہیں جانتا کہ یہاں تک پہنچنے کیلئے کتنی محنت کرنا پڑی ہے ۔رافیل نڈال نے اپنے کیریئر میں دوسری بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتا تاہم اب وہ ٹینس کے مرد مقابلوں میں سب سے زیادہ گرینڈ سلم ٹائٹل رکھنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ اس فائنل کو دوسرا طویل میچ قرار دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل 2012 میں نواک جوکووچ اور رافیل نڈال کے درمیان آسٹریلین اوپن کا فائنل 5 گھنٹے 53 منٹ تک جاری رہا تھا اس میچ میں سپیشن سٹار کو شکست ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...