لاہور (سپورٹس رپورٹر)رلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے تیسرے عالمی بلائنڈ ٹی ٹونٹی کپ کی منظوری دیدی جو رواں سال نومبر کے دوران بھارت میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا جس میں دس ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بلائنڈ کرکٹ کونسل سے متعلق مختلف فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں رواں سال نومبر کے مہینے میں ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ ورلڈ کپ بھارت میں کرانے کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی بلائنڈ ورلڈ کپ میں دس ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز سمیت سات ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے،دیگر تین ممالک کی تصدیق بھی جلد ہو جائیگی۔
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے تیسرے بلائنڈ ٹی ٹونٹی کپ کی منظوری دیدی
Jan 31, 2022